فون اور کمپیوٹر کے مابین فائلوں کا تبادلہ کریں آسانی کے ساتھ

فون اور کمپیوٹر کے مابین فائلوں کا تبادلہ کریں آسانی کے ساتھ


فون اور کمپیوٹر کے مابین فائلوں کا تبادلہ کریں آسانی کے ساتھ
یوں تو اینڈروئیڈ اور آئی فون سے کمپیوٹر میں فائلز منتقل کرنے اور پی سی سے فون پر فائلز بھیجنے کے لیے کئی ایپلی کیشنز موجود ہیں لیکن ہماری کھوج رہتی ہے آسان سے آسان تر کی۔ اس حوالے سے ایک ایپلی کیشن ’’سینڈ اینی ویئر‘‘ (Send anywhere) بھی موجود ہے۔ اس ایپلی کیشن کا کام کرنے کا طریقہ کار بالکل مختلف ہے۔ دیگر ایپلی کیشنز کی طرح اس میں کسی قسم کا نہ کوئی اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے، نہ دونوں ڈیوائسز کو کمپیوٹر سے کنیکٹ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے اور نہ ہی دونوں ڈیوائسز کا ایک ہی وائرلیس نیٹ ورک پر ہونا ضروری ہے۔
یہ ایپلی کیشن ونڈوز کے لیے بھی دستیاب ہے اور کروم براؤزر کے لیے بھی۔ اور اگر آپ اسے انسٹال کرنا نہیں چاہتے تو اسے آن لائن بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ بس اس کی ویب سائٹ پر جائیں اور جو چاہیں فائل اپنے دوستوں کو بھیجیں۔ یعنی اگر آپ چاہیں تو کمپیوٹر سے بھی فائلز کسی اینڈروئیڈ یا آئی فون پر بھیج سکتے ہیں۔
ونڈوز، فون ڈیوائسز اور کروم براؤزر میں اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ جبکہ آن لائن براہِ راست اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ منتخب کریں کہ آپ کس طرح کی فائل یعنی تصویر، آڈیو یا وڈیو وغیرہ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ مثلاً آپ تصویریں شیئر کر رہے ہیں تو تصویریں منتخب کر کے Send کے بٹن پر کلک کر دیں۔ یہ ایپلی کیشن ایک QR کوڈ اور ایک PIN بنا دے گی۔ اب جس ڈیوائس پر یہ فائلز موصول کرنی ہوں اس پر اس ایپلی کیشن کو کھول کر Receive کا آپشن استعمال کرتے ہوئے PIN کوڈ ٹائپ کریں، شیئر کی گئی تمام فائلز ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہو جائیں گی۔
بھیجی گئی فائل آن لائن اس کی ویب سائٹ سے موصول کی جا سکتی ہے۔ آپ کے پاس بھیجی گئی فائل کا  pin موجود ہونا چاہیے۔

Be The fan Of Trackers

Sample Text

Our Sponsors