Better then IDM, Eagle Get DOwnloader Free

ایگل گیٹ، وڈیوز ڈاؤن لوڈنگ کی سہولت کا حامل ایک بہترین ڈاؤن لوڈ منیجر
سسٹم پر ڈاؤن لوڈ منیجر انسٹال ہونا کسی نعمت سے کم نہیں۔ براؤزرز کے ڈیفالٹ ڈاؤن منیجرز بالکل سادہ سے ہوتے ہیں۔ ان میں ڈاؤن لوڈنگ کی رفتار بڑھانے یا ڈاؤن لوڈنگ کو روک کر دوبارہ چلانے کی صلاحیت موجود نہیں ہوتی۔ ڈاؤن لوڈ منیجرز کی بات کی جائے تو انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ منیجر اور فری ڈاؤن لوڈ منیجر جیسے کئی سافٹ ویئر اس میدان میں موجود ہیں۔ اگر آپ کسی اچھے ڈاؤن لوڈ منیجر کی تلاش میں ہیں تو ’’ایگل گیٹ‘‘ استعمال کریں۔ اس ڈاؤن لوڈ منیجر کو آپ انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ منیجر کا متبادل قرار دے سکتے ہیں۔
اس پروگرام کا انٹرفیس بالکل سادہ اور استعمال میں آسان ہے جبکہ اس کی کارکردگی اپنی مثال آپ ہے۔ ایگل گیٹ کو آپ فائر فوکس، انٹرنٹ ایکسپلور، گوگل کروم اور اوپرا سے کنیکٹ کر سکتے ہیں۔ اس کا سب سے دلچسپ فیچر وڈیوز ڈاؤن لوڈنگ ہے۔ یعنی کسی بھی ویب سائٹ پر چلنے والی کوئی میڈیا فائل اگر آپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہیں وڈیو کے اوپر ڈاؤن لوڈ کا بٹن آنا شروع ہو جائے گا جس پر کلک کر کے آپ اس میڈیا فائل کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں موجود Video sniffer کے فیچر سے وڈیوز تلاش کر کے براہِ راست ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں، یعنی ضروری نہیں کہ انھیں پہلے پلے کیا جائے۔
فائل سائز:    4.9 ایم بی
دستیابی: مفت
ڈاؤن لوڈ کریں
EagleGet

Be The fan Of Trackers

Sample Text

Our Sponsors